گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے وزیراعظم کی وزیراعلیٰ گلگت کو اہم ہدایات

0
42

گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے وزیراعظم کی وزیراعلیٰ گلگت کو اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خورشید خالد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ، اس صنعت میں مقامی لوگوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع کی فراہمی، ماحول دوست سیاحت پر خصوصی توجہ، گلیشئیر اور جنگلات کی حفاظت پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور خاص طور پر گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے دنیا میں خوبصورت اور موزوں ترین علاقے ہیں جو قدرتی حسن سے مالامال ہیں اور جدید سہولیات فراہم کرکے ان سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے وزیر اعظم کو اس ضمن میں گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے آئندہ فروری میں منعقد ہونے والے سکیئنگ کے مقابلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں گلگت میں معدنیات کے ذخائر سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مقامی لوگوں کیلئے ترقیاتی منصوبےبھی زیر گفتگو رہے،

Leave a reply