شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی اپیل بھی خارج

0
37

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ،شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی

ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے اور کہا کہ کیس میں ایک اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنا چاہتے ہیں حساس ادارے سے متعلق سنجیدہ معاملہ ہے ،جج نے ہدایت کی کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کرنے دیں ،وہ کیس دیکھیں گے،عدالت نے کہا کہ بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آپ وفاقی حکومت کے پراسیکیوشن ٹیم کے ہیڈ ہیں آپ کو آج ہی عدالت کی معاونت کرنے کا حکم دے سکتا ہوں،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مزید وقت چاہتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو روکنے کی کوشش کی عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کوپراسیکیوٹر کو دلائل دینے سے روکنے سے روک دیا

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پوزیشن نیوٹرل کی ہے ،پراسیکیوٹر نے نظرثانی اپیل قابل سماعت ہونے پر مختلف عدالتوں کے حوالے دئیے ،عدالت نے کہا کہ آپ کی جانب سے دی گئی ججمنٹس سے مطمئن ہوا تو سماعت کل دوبارہ ہو گی اگر آپ کی جانب سے دی گئی ججمنٹس مطمئن نہ کر سکی تو عدالت فیصلہ کردے گی ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ عدالت ریمانڈ کی درخواست پر نظرثانی کرسکتی ہے،

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے حصول سے متعلق دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دے دی گئی شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی اپیل بھی خارج کر دی گئی

قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے کیس کی سماعت کی عدالت نے پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو دو بجے تک تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دے دیا،جج نے ہدایت کی کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، آپ دلائل دیں، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اس نظرثانی اپیل پر سماعت ہی نہیں کر سکتا،تحریک انصاف کی وکلاء ٹیم بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئی عدالت نے نظرثانی کی اپیل پر سماعت دو بجے تک ملتوی کردی

قبل ازیں پولیس نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی نظر ثانی کی اپیل پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے دائر کی ڈائری برانچ نے نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا

قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدے پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، حکمنامہ میں کہا گیا کہ ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی ٹھوس وجوہات موجود نہیں ،پرسیکیوشن کی استدعا مسترد کر کے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجا جاتا ہے پولیس شہباز گل کو 26 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرے تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ ڈیٹا ان کے موبائل میں ہے، تفتیشی افسر کے مطابق شہبازگل جان بوجھ کر تفتیش میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، تفتیشی افسر کے مطابق پیمرا سے انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ لے کرایف ائی اے کو بھیجا گیا، تفتیشی افسر کے مطابق انٹرویو کے ذریعے وائس میچنگ کی رپورٹ مثبت آئی ہے،پولیس کے مطابق ملزم مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے ملزم کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی شہبازگل نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالف کی،شہباز گل کے وکیل کے مطابق جسمانی ریمانڈ صرف تشدد کرنے کے لیے مانگا جا رہا ہے، شہباز گل کے مطابق اپنی پسند کا بیان حاصل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ مانگا جا رہا ہے،ملزم نے بیان دیا کہ انٹرویو کے دوران کوئی موبائل فون استعمال نہیں ہوا، شہباز گل کے مطابق انٹرویو 9 محرم کو ہو ا جب موبائل کے سگنل نہیں تھے ملزم کے مطابق انٹرویو لینڈ لائن کے ذریعے دیاتھا جو بنی گالا آفس میں لگا ہوا ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ملزم نے گزشتہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں اہم انکشافات کیے،ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق پولیس ملزم کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز حاصل نہ کر پائی، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق شہبازگل نے انٹرویو سے قبل اہم اجلاس میں شرکت کی، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا مکمل ٹرانسکرپٹ موبائل پر موجود ہے جو حاصل کرنا ضروری ہے، ملزم کے وکلا نے بار بار جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی، انٹرویو کے حوالے سے تفتیش مکمل ، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں،

واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا تھا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ڈرائیور کو گرفتاری کے وقت دے دیا تھا،رات کو پولیس نے شہباز گل کے‌ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

Leave a reply