گراں فروشوں ہوں خبردار ،کراچی مہنگے داموں سینیٹائزرز اور ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار

گراں فروشوں ہوں خبردار ،کراچی مہنگے داموں سینیٹائزرز اور ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی :کراچی کے ڈیفنس کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مارکر مہنگے داموں سینیٹائزرز اور ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

پولیس نے کارروئی کے دوران میڈکل اسٹور سے سینیٹائزرز کے ساتھ غیر ملکی تمباکو بھی برآمد کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ایک گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد کرلیے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے چھاپے کے دوران پیراگون سٹی میں ایک گھر سے ماسک کا بڑا اسٹاک برآمد کیا تھا۔اے سی کینٹ کے مطابق تمام ماسک بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کیے جانے تھے۔ خفیہ اطلاع پر ذخیرہ اندوزی کےخلاف بڑی کارروائی کی گئی۔

واضح‌رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے نقصانات کی وجہ سے پاکستان علما کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے خطبات کو مختصر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، مساجد میں با جماعت نماز فرش پر ادا کی جائے، نماز کی ادائیگی سے پہلے سرف یا صابن سے فرش دھونا بہتر ہوگا۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم کثرت سے استغفار کرے، آیت کریمہ پڑھی جائیں، صدقہ و خیرات دیا جائے، حکومتی تدابیر قطعی طور پر توکل اللہ کے خلاف نہیں، نمازی سنتیں گھر میں ادا کر کے مساجد آئیں، مصافحہ کے بجائے زبان سے اسلام علیکم و رحمتہ اللہ کہا جائے، مریض و بزرگ مساجد کے بجائے گھر میں نماز پڑھیں تو بہتر ہو گا، مساجد میں وضو خانوں اور طہارت خانوں کی صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے

Comments are closed.