مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا-
باغی ٹی وی :لیویزحکام کے مطابق مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے اسکینڈل میں پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا تھانہ بائزئی میں ایک طالبہ کی رپورٹ پر مطالعہ پاکستان کے پروفیسر عبدالحسیب کے خلاف کارروائی کی گئی گرفتار پروفیسر کو 18 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نجی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں طالبات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں،یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکینڈل کو دبانے کی کوشش کی گئی، تاہم اس معاملے پر کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا جبکہ اسکینڈل سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
کے پی حکومت کے 2 وفد افغانستان جائیں گے،بیرسٹر سیف
ٹرمپ کا غزہ پر حملےکامنصوبہ: 390 یہودی ربیوں نے اسرائیل کیخلاف مذمتی اشتہار دے دیا
مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ،ترجمان جے یو آئی کی کےپی حکومت پر تنقید