گرفتاری کا خوف، کتنے سیاسی رہنماؤں نے عدالت سے رجوع کر لیا

0
52

گرفتاری کا خوف، کتنے سیاسی رہنماؤں نے عدالت سے رجوع کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن و دیگر پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی

رقم کی غیر قانونی منتقلی پر نیب کو 11 سال بعد تحقیقات کے لیے کال اپ نوٹس ارسال ،ملزم اعجاز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،سندھ ہائیکورٹ نے ملزم اعجاز کی نیب انکوئری میں عبوری ضمانت منظور کرلی ،سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کردیا ، 15 روز میں جواب طلب کر لیا

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا،نیب نے آغاسراج درانی کو کال اپ نوٹس جاری کردیا،آغاسراج درانی گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

سپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ گرفتاری کاخدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے ۔کال اپ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں ،بھرتیاں آغا سراج درانی کی سفارش پر کی گئیں، بھرتیاں مختلف عہدو پر غیرقانونی طریقے سے کی گئیں ۔

Leave a reply