گرلز گائڈ ایسوسی ایشن کی درخواست پرسپریم کورٹ کا بڑا حکم
گرلز گائڈ ایسوسی ایشن کی درخواست پرسپریم کورٹ کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں گرلز گائڈ ایسوسی ایشن کی کمشنر راولپنڈی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
سپریم کورٹ نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے بھیجا گیا لاکھوں روپے کی ادائیگی کا بل معطل کر دیا، عدالت نے ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل چودھری کو کمشنر راولپنڈی سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا
عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر راولپنڈی سے توہین عدالت کی درخواست پر ہدایات لے کر آگاہ کریں،وکیل عائشہ حامد نے کہا کہ گرلز گائڈ ایسوسی ایشن کے ملک بھر میں 6دفاتر ہیں، کمشنر راولپنڈی کی جانب سے 4 لاکھ 15 ہزار رینٹ بل بھیجوایا گیا، کمشنر راولپنڈی نے 12 لاکھ روپے کے واجبات الگ سے ادا کرنے کا بل بھیجا،
چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ اتنا بل کیوں بھیج دیا گیا؟ کیا گرلز گائڈ کے دفتر میں کوئی کمرشل سرگرمیاں ہوتی ہیں؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گرلز گائڈ ایسوسی ایشن کو فنڈز کہاں سے ملتے ہیں؟
سپریم کورٹ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی
سپریم کورٹ گرلزگائیڈ کوبچانے تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ مٹانے کے لیے کوشاں
سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں ، گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کے لیے مشکلات
گرلزگائیڈنگ اوربوائزسکاوٹنگ کے سفرکی دلچسپ کہانی جسے حکمران وقت تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں
قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے نقوش مٹانے کی سازشیں،حکمران خاموش یا بے بس
جس کی بنیاد بانی پاکستان نے رکھی اسے تہس نہس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ کا یادگارفیصلہ
راولپنڈی میٹروپولیٹن نے قائد اعظم کی روح کوتڑپا دیا
واضح رہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے راولپنڈی میں گرلز گائیڈ اسکول کو خالی کرانے کے لیے اس کی دیوار گروا دی تھی جس پر ان کے خلاف گرلز گائیڈ کی جانب سے توہین عدالت کا کیس دائر کیا گیا تھا کیونکہ سپریم کورٹ نے گرلز اسکول کی زمین 99 سالہ لیز پر دینے کا حکم دیا تھا۔