جنوبی پنجاب والوں کوخوشخبری سنا دیں کہ اگلے سال سے وہ اپنا بجٹ خود بنائیں گے:اہم شخصیت کا پیغام

0
32

لاہور:جنوبی پنجاب والوں کوخوشخبری سنا دیں کہ اگلے سال سے وہ اپنا بجٹ خود بنائیں گے:اہم شخصیت کا پیغام ،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کی اہم شخصیت نے جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنانےکا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نےجنوبی پنجاب کی ترقی کےفنڈز دیگرمنصوبوں کومنتقل کیے،سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔

عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےجنوبی پنجاب کواس کی ترقی کا حق واپس کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کوعملی جامہ پہنایا ہے، آئندہ سے جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنےگا اور جنوبی پنجاب کا بجٹ کسی دوسرے مقصدکے لیے استعمال نہیں کیاجاسکےگا۔

Leave a reply