گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر وفاقی وزراء نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کی ہے

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ، ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ن لیگ اینڈ کمپنی کیلئے بڑی ناں ہے ۔عبرتناک شکست سے پی ڈی ایم کی قیادت کو احساس ہوگا کہ ان کے بیانیہ پر عوام کس قدر ناراض ہیں ۔جی بی کے عوام پاکستان کیلئے بول اٹھے ،

زلفی بخاری نے کہا کہ شکست سے بلاول کو لاڑکانہ کا راستہ اور پی ڈی ایم کو سبق مل گیا۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، اب کراچی اور جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان کیلئے بھی تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہو گا۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میڈیا اور گلگت بلتستان کے عوام نے اپوزیشن کا متوقع دھاندلی کا بیانیہ زمیں بوس کردیا ۔ بابر اعوان نے کہاکہ عوام نے ووٹ کو عزت دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی! عوام نے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان اورتحریک انصاف پراپنے مکمل اعتماد کااظہارکیاہے.شدیدموسم کے باوجود بڑی تعدادمیں عوام نے پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر جاتی عمرہ کے ملک دشمن بیانیے کومستردکردیا،کیلبری کوئین اورفرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، بلاول و مریم کی جلسے لیکن ووٹ نہ مل سکے,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں بلے پر ٹھپہ چل گیا، تحریک انصاف نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔

23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔آزاد امیدوار جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

Leave a reply