گلوکار علی نور نے جنسی ہراسانی کے الزام لگانے والی کاروں سے معافی مانگ لی

کراچی: نوری بینڈ کے مرکزی گلوکار علی نور نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی عائشہ بنت راشد سے معافی مانگ لی۔

جمعہ کی رات خاتون صحافی کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد گلوکار علی نور تنقید کی زد میں آگئے تھے۔ خاتون نے جنسی ہراسانی کے الزامات کے ساتھ بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے۔

خاتون صحافی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے علی نور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا سہارا لیتے ہوئے خاتون صحافی سے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا مختلف جوابات پرگہرائی سے غور کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ صرف صحیح جواب یہ ہے کہ میں واقعی بہت معذرت خواہ ہوں۔
علی نور نے مزید لکھا میں آپ کے درد کو سمجھ نہیں سکتا لیکن ایک بار پھر معذرت چاہتاہوں۔ میں کوئی بدنیت شخص نہیں ہوں۔ امید کرتاہوں آپ کو میری معافی سے کچھ راحت ملے گی باقی اللہ مالک۔

خیال رہے کہ گلوکار علی نور نے اپنے پیغام میں کہیں بھی اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے عائشہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز عائشہ کے الزامات کو بے بنیاد قرارد یا تھا۔

واضح رہے کہ خاتون صحافی عائشہ بنت راشد نے علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں جنسی شکاری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ علی نور نے انہیں جذباتی طور پر نقصان پہنچایا اور ایئرپورٹ پر گاڑی چلاتے ہوئے میری کار کے پیچھے جو کچھ ہوا وہ جنسی ہراسانی تھا ۔

Comments are closed.