گلوبل ہیروز کی فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر کا نام شامل
کراچی پاکستان کو بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے، جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو کرونا وبا کے دوران اپنی فرائض منصبی بہترین انداز میں سنبھالنے پر “گلوبل ہیروز قرار ” دے دیا گیا ہے۔ امریکی آن لائن جریدے این پی آر نے کرونا وبا کے ایک سال مکمل ہونے پر عالمی وبا سے نبردآزما شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں مجموعی طور پر نو شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔جریدے کی فہرست میں شامل ہونے والے ہیلتھ ورکرز کا تعلق پاکستان، میکسکو، سرینگر، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے تھا۔پاکستان کے لئے بڑا اعزاز یہ ہے کہ کراچی جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جریدے نے ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا اور لکھا کہ جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر سیمی جمالی اپنی کووڈ کے دوران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتی رہیں۔
امریکی جریدے نے لکھا کہ پاکستانی ڈاکٹرز دہشت گردی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا جو بڑا ہمت کا کام ہے۔این پی آر نے لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب سیمی جمالی اور ان کے شوہر جوکہ خود بھی آرتھو پیڈک سرجن ہیں، اس وبا کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ آئسولیشن میں بھی رہے تاہم اس عالمی وبا کو شکست دینے کے بعد سے ڈاکٹر سیمی جمالی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں حالانکہ وہ خود بھی آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔یہ فہرست امریکا کے آن لائن طبی جریدے این پی آر کی جانب سے شائع کی گئی ہے، جو کہ سابقہ نیشنل پبلک ریڈیو تھا اب یہ ایک نجی اور عوامی چندے سے چلنے والا غیر منافع بخش تنظیم میں تبدیل ہوگئی ہے۔