مقابلے کی عالمی دوڑ، پی آئی اے کا نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ

0
36

کراچی:مقابلے کی عالمی دوڑ، پی آئی اے کا نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق ملکی ایئر لائنز انڈسٹری میں مقابلے کی دوڑ کے پیش نظر پی آئی اے نے بزنس حاصل کرنے کے لیے نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کسٹمر کیئر سروس پر توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی، پہلے مرحلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے کسٹمر کیئر ویک منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے 28 نومبر سے 4 دسمبر تک کسٹمر کیئر ویک منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر کے ایئر پورٹس پر تعینات پی آئی اے عملے کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔پی آئی اے کسٹمر کیئر ویک ’مسکراہٹ کے ساتھ خدمت‘ کے نام سے منائے گی، اعلیٰ کارکردگی والے پی آئی اے اسٹاف کو سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقابلے کی دوڑ میں اپنے پی آئی اے نے کسٹمر سروس پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، پی آئی اے کے چیف ایچ آر افسر ایئر کموڈور عامر الطاف نے کسٹمر کیئر کا ہفتہ منانے سے متعلق سرکلر بھی جاری کر دیا۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

Leave a reply