مزید دیکھیں

مقبول

شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر...

سیالکوٹ: ناموس رسالت ﷺ پر جان بھی قربان، محسن سردار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر مدثر رتو) سیالکوٹ کے نجی...

بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے...

تین ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے 4202 مسافر آف لوڈ

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر...

کیپٹن حسنین اختر نے وطن کی مٹی سے وفا کا عہد نبھا دیا

جرات و بہادری کی داستان، کیپٹن حسنین اختر شہید،25...

خدا را ایسا نہ کریں:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے حضوردرخواست پیش کردی

کراچی :خدا را ایسا نہ کریں:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے حضوردرخواست پیش کردی،اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے حضورایک درخواست کی ہے جس میں انہوں نے ایک مشورہ بھی دیا ہے

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نےکراچی میں مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے سینیٹ کے تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا، ملک کی بہتری کے لیے سب کو ساتھ بٹھانے کی کوشش کریں گے، ہم نے ایگزیکٹو کو ہمیشہ کمیٹیز کے سامنے پیش کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھاکہ میں سمجھتا ہوں ایوان کی کارروائی کو عدالت میں نہ لے جایا جائے، ایوان کی کارروائی کسی جگہ چیلنج نہیں ہوسکتی۔اس سے وقت کا ضیا بھی ہوگا اورخواہ مخواہ فضا فضول بحث سے الودہ ہوجائے گی جس کا فائدہ کسی کونہیں

ان کا کہنا تھا کہ میرے حلف لےکر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی بات غلط بیانی ہے، 2018 میں آصف زرداری نے مجھے چئیرمین سینیٹ کےلیے سپورٹ کیا، سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ اگرآصف علی زرداری نے میری حمایت کی تھی توبلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے بھی اس کے بدلے میں مانڈی والا کو ووٹ دیا تھا