قسمت کی دیوی کرپٹ اہلکار پر مہربان :اسلام آباد میں کیاہورہا ہے،اہم خبرآگئی

0
27

اسلام آباد :قسمت کی دیوی کرپٹ اہلکار پر مہربان :اسلام آباد میں کیاہورہا ہے،اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیز اسلام آباد نے گریڈ 11 کے کرپٹ ترین اہلکار کو گریڈ 17 کے اسٹنٹ سرکل رجسٹرار کا چارج سونپ دیا

گریڈ 11 کے ریاض حسین کی تعیناتی میں ضلعی انتظامیہ کے سنیئر افسران نے کردار ادا کیا

چیف کمشنر آفس نے اسٹنٹ سرکل رجسٹرار ریاض حسین کی تعیناتی پر اعتراض کیا اور رجسٹرار کے نوٹیفیکیشن کو خلاف ضابطہ قرار دیا

ریاض حسین نے عارضی تعیناتی کے دوران آئی سی ٹی کے سرکاری وکیل کو 1 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد فیسسز دلوائی

گریڈ 11 کے ریاض حسین کی عارضی تعیناتی کے دوران مختلف ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف ضابطہ انتخابات کروائے گئے

خلاف ضابطہ انتخابات اور تعیناتی کے دوران ریاض حسین نے 50 کروڑ روپے سے زیادہ رشوت وصول کی۔ذرائع

ریاض حسین نے اپنے بیٹوں اور قریبی عزیز و اقارب کے نام فرم رجسٹرڈ کروا کر نجی ہاوسنگ سوسائیٹیز میں کڑوڑوں کے کنٹریکٹ حاصل کر رکھے ہیں۔ذرائع

ریاض حسین کے بیٹوں نے صرف 400 کنال کی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی کی 15 سو فائل فروخت کر رکھی ہیں

ریاض حسین کی اسلام گلبرگ گرین،ٹی این ٹی،ویٹرن،وزارت داخلہ،اسلام آباد فارمنگ،فیڈرل ایمپلائز اور انجیئرز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیز میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے

گریڈ 11 کے ریاض حسین نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر ایف 10 اور دیگر علاقوں میں پرتعیش دفاتر بنا رکھے ہیں جہاں کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیز سے ڈیلز طے کی جاتی ہیں۔

ریاض حسین کو سابق سرکل رجسٹرار اصغر نیازی اور ضلعی انتظامیہ میں تعینات 2 اعلی افسران کی پشت پناہی حاصل ہے

ریاض حسین نے گلبرگ گرین کے زیر سماعت کیس میں سرکاری وکیل کو 20 لاکھ روپے فیس دلوائی

ریاض حسین نے خلاف ضابطہ تعیناتی کے دوران اپنے بیٹوں کے فروخت کیئے گئے 1500 پلاٹس اور جعل سازی میں ملوث اسلام آباد کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی کے کیسسز کی بھی سماعت کرتا رہا

چیف کمشنر آفس نے 3 فروری کو انسپکٹر ریاض حسین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے

رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیز نے چیف کمشنر کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے بطور اسٹنٹ سرکل رجسٹرار تعینات رکھا

محنت سے بنایا ہو یا کرپشن سے سوائے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے کسی کو جواب دہ نہیں۔اسٹنٹ رجسٹرار آفس سے انسپکٹر ریاض حسین کا موقف

گریڈ 11 کا ہو کر 17 کے امور کی دیکھ بھال کر رہا ہوں تو کیا ہے خلاف ضابطہ جعلی دستاویزات پر 26 اہکار ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ریاض حسین کا موقف

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہی میری تعیناتی سے متعلق موقف دے سکتے ہیں انہوں نے یہاں تعینات کیا۔ریاض حسین کا موقف

اپنی یہاں تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کو مانتا ہوں مجھے کب ڈی نوٹیفائی کیا گیا کس نے کیا نہیں جانتا۔انسپکٹر ریاض حسین

3 فروری کو میرے ڈی نوٹیفائی کرنے کے احکامات پر عملدرآمد ڈی سی کی ذمہ داری ہے میری نہیں۔ریاض حسین کا موقف

ریاض حسین کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق ڈی سی اسلام آباد سے کوآرڈینیشن کر رہے ہیں۔ڈی جی آئی سی ٹی

ریاض حسین کو کب ڈی نوٹیفائی کیا گیا نہیں معلوم اس متعلق نوٹیفیکیشن پرسنل سیکٹری عقیل سے منگوائے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

گریڈ 11 کے کرپٹ اہلکار کی گریڈ 17 کے اسسٹنٹ سرکل رجسٹرار کے امور کی دیکھ بھال کے جاری نوٹیفیکیشن سے متعلق جواب دینا نہیں چاہتا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد/سرکل رجسٹرار اپنے ہی 21 جنوری کو جاری غیر قانونی نوٹیفیکیشن جس میں گریڈ 11 کے انسکپٹر ریاض حسین کو گریڈ 17 کے اسسٹنٹ سرکل رجسٹرار کا چارج دیا گیا تھا سے متعلق پی ایس عقیل سے کوآرڈینیشن کا مشورہ

گریڈ 11 کا ریاض حسین چیف کمشنر آفس کے تقرری کالعدم قرار دینے کے 3 فروری کو جاری نوٹیفیکیشن آج بھی سیٹ پر باوجود سیٹ پر براجمان ہے

Leave a reply