پاکستان پراللہ کا احسان :اسلام آباد سے تیل نکل آیا

0
32
پاکستان-پراللہ-کا-احسان-اسلام-آباد-سے-تیل-نکل-آیا #Baaghi

اسلام آباد : اسلام آباد سے تیل نکل آیا:حکام نے علاقے کوگھیرلیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے ایچ 13میں بورنگ کیلئے کھدائی کے دوران تیل دریافت ہوا، جس کے بعد لوگوں نے تیل جمع کرنا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایچ 13میں کھدائی کےدوران تیل نکل آیا، تیل بورنگ کے دوران نکلا اور کافی مقدار میں تیل موجود ہے۔

 

کھدائی کے دوران تیل نکلنے کے بعد عوام نے تیل ڈرموں میں بھرنا شروع کر دیا جبکہ کئی شہری کنویں کھود کر غیر قانونی طور پر تیل نکال کر فروخت کرنے لگے ، جس پر ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا۔انتظامیہ نے اطلاع پر جگہ کو سیل کر کے ’تیل‘ کے نمونے آئل اینڈ گیس ریگلولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھیج دئیے۔

 

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اسسٹنٹ کمشنر عبد اللہ خان کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اوگرا صورتحال کا جائزہ لےرہا ہے۔

Leave a reply