نیوزی لینڈ جاتا ہے توجائے:مگرہم توضرورآئیں گے: کرس گیل کا کل پاکستان آنے کا اعلان

0
33

لاہور:نیوزی لینڈ جاتا ہے توجائے:مگرہم توضرورآئیں گے: کرس گیل کا کل پاکستان آنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بادشاہ کرس گیل نےکل پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے ، اوریہ اعلان سن کرہرپاکستانی بہت خوش دکھائی دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بادشاہ قرار دیے جانے والے کرس گیل کے ایک اعلان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ کرس گیل کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

کرس گیل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ "میں کل پاکستان جا رہا ہوں، کون کون میرے ساتھ پاکستان جانا پسند کرے گا”۔

ویسٹ انڈین کرکٹر کے اس ٹوئٹ کے بعد انہیں اپنے پاکستانی مداحوں کے تعریفی ٹوئٹس دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے کرس گیل کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر کو پاکستان آمد پر بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا جائے گا۔

کرس گیل کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ انتہائی مایوسی کا شکار ہیںَ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل اچانک سیریز ملتوی کرنے کے اعلان پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

خاص کر غیر ملکی کھلاڑیوں کی اکثریت نے اس صورتحال میں پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے مایوسی کے شکار پاکستانی شائقین کرکٹ کی ہمت بندھانے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ہفتے کی شام اپنے وطن واپس جانے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے یو اے ای روانہ ہوگئی ۔

 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، ٹیم یو اے ای کے لیے روانہ ہوئی ہے جہاں سے وہ نیوزی لینڈ جائے گی۔ کیوی ٹیم کو لینے خصوصی طیارہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچایا گیا ۔

کرس گیل کے اس اعلان نے نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا،برطانیہ ، بھارت اوردیگرہمنواوں کوسخت مایوس کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان ممالک کا میڈ‌یا اس وقت کرس گیل کی پاکستان آمد پر شہہ سرخیاں کے ساتھ اپنی نشریات کا آغاز کررہے ہیں‌

Leave a reply