نامور اداکار گوہر رشید جنہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے، انہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک اہم کردار ادا کیا. گوہر رشید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے آصف علی زرداری بہت پسند ہیں ، اگر کسی سیاستدان کی زندگی پر فلم بنے تو میں چاہوں گا کہ مجھے آصف علی زردار ی کا کردار ملے. انہوں نے کہا کہ ایک زرداری سب پہ بھاری ہے اور انہیں لگتا ہے کہ ان کا کردار ادا کرنے میں بہت مزہ آئے گا،
کیونکہ آصف علی زرداری کی زندگی میں بہت اونچ نیچ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکار انہیں آصف علی زرداری بہت پسند ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ انہیں ملکی سیاست اور معاملات چلانا آتے ہیں۔آصف علی زرداری سے وہ بہت انسپائر ہیں اور ان میں صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو ہر طرح کے حالات میں چلانا جانتے ہیں۔یاد رہے کہ گوہر رشید اپنی دوستیوں کی وجہ سے کافی زیادہ خبروں میں رہتے ہیں پہلے وہ ثناء جاوید سے دوستی کی وجہ سے کافی زیادہ خبروں میں رہے تھے آجکل وہ کبری خان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں ، انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اچھے دوست ہیں ہم شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے