گوگی کی کردار کشی پر ناراض عمران خان بتائیں ہم خواتین نہیں؟ جویریہ ظفر پھٹ پڑیں

0
31
زبردستی نکاح کیا، خاتون رکن اسمبلی چھ ماہ بعد تھانے پہنچ گئی،شوہر پر لگایا گھناؤنا الزام

گوگی کی کردار کشی پر ناراض عمران خان بتائیں ہم خواتین نہیں؟ جویریہ ظفر پھٹ پڑیں

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات ،حکومت کی عدم دلچسپی وقفہ سوالات میں ارکان کی طرف سے کل 40 سوالات پوچھے گئے

40 سوالات میں سے 20سوالات کے جوابات نہیں دیئے گئے متعلقہ وزارتوں نے 20 سوالات کے جوابات موخر کرنے کی استدعا کر دی ،سپریم کورٹ میں ڈیم فنڈ کے لیے رکھی گئی رقم کے استعمال کا سوال بھی کیا گیا،سپریم کورٹ کی طرف سے ڈیڑھ سال سے جواب نہیں دیا گیا،لیگی رکن فقیر احمد کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ کا استعمال کیا ہوا اور اس پر کیا کسی نے بیرونی دورہ کیا،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سوال کا جواب لینے کے لیے اٹارنی جنرل سے رابطہ کیا جائے گا،ڈیم فنڈ کی تفصیلات پر ایک بار پہلے بھی رولنگ دی گئی مگر جواب نہیں آیا،

ارکان نے شکوہ کیا کہ وقفہ سوالات میں جوابات ہی نہیں دیئے جارہے ہم یہاں کیا لینے آتے ہیں،اپوزیشن کی رکن ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور حکومتی رکن شازیہ صوبیہ اسلم سوالات کے جوابات نہ ملنے پر برہم ہو گئیں ،ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ چار سال میں اس ایوان کو بے توقیر کیا گیا اب ایسا نہیں ہونا چاہیے، رولنگ دیتا ہوں سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں اور افسران بھی موجود ہوں،

ایوان میں اجلاس کےدوران مائیک نہ دینے پر فہمیدہ مرزا نے احتجاج کیا اورکہا کہ مجھے گزشتہ روز بھی ٹائم نہیں دیا گیا، ڈپٹی سپیکر نے فہمیدہ مرزا سے کہا کہ کیا آپ کو کورم کی نشاندہی کرنی ہے ؟ جس پر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میں کورم کی نشاندہی نہیں کرنا چاہتی لیکن کورم پورا بھی نہیں،مجھے نقطہ اعتراض پر بولنے دیں،

حنا ربانی کھر نے کہا کہ جی ٹی روڈ تباہی کا شکار ہے ،مرادسعید کو بیسٹ ایوارڈ کیوں ملا تھا، مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں اگر مرادسعید نے 2600 کلومیٹر سڑکیں بنائی ہوں،مرادسعید نے 100 کلومیٹر بھی موٹروے نہیں بنائی، ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ وزرا کیوں ایوان میں نہیں آتے ،یہ ایوان کیسے چلے گا، وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ وزارت مواصلات کے سوالات تھے وہ نہیں آئے،وزارت مواصلات کے سوالات موخر کیے جائیں،

امریکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ،وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکی فیڈرل جیلوں میں49 پاکستانی قید ہیں،زیر حراست افراد پردھوکہ اور بھتہ خوری کے الزامات شامل ہیں دھماکہ خیز مواد ،پستول رکھنا، کمیونی کیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں،امریکی جیلوں میں قید پاکستانیوں پر آئن لائن ہراسگی کے الزامات بھی ہیں بلیک میل، تشدد کی دھمکیاں دینا اور نفرت یا تشدد پر اکسانے کے الزامات شامل ہیں

قبل ازیں پی ٹی آئی کی منخرف خاتون رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر نے ایوان کو ہلا کر رکھ دیا ۔جویریہ ظفر کا کہنا تھا کہ عمران اپنی بیوی اور گوگی کے کردار کشی پر ناراض ہوتے ہیں کیا ہم کسی کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بیویاں نہیں کیا ہم اس پاکستان کی بیٹیاں نہیں ہے ؟ کیا ہم خواتین نہیں صرف اس کے گھر میں وہ ایک خاتون ہے ؟ کہتے ہیں بھٹو بننا ہے، بھٹو ایسے نہیں بنا جاتا، قربانیاں دینا پڑتی ہیں، بچے انکے باہر ہیں،میں واضح کر دوں اپوزیشن میں ہیں اور فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھی اب غلطیاں نہ دہرائیں، ہر تعمیری کام میں حکومت کا ساتھ دیں گے، کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ غداری کے سرٹفکیٹ بانٹتا پھرے، جو لوگ کہتے ہیں ہم نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، انحراف کیا، انحراف کا مطلب دیکھ لیں، پی ٹی آئی ہم نے کہاں چھوڑی، آپ چھوڑ کر بھاگ گئے، استعفے دے گئے، جس طرح عمران خان نے آئین، قانون کی بے حرمتی کی اور خواتین کی بھی وہ سب سامنے ہے

جویریہ ظفر کا مزید کہنا تھا کہ میری اخلاقی اور سیاسی تربیت اجازت نہیں دیتی کہ میں لوٹے جیسا لفظ استعمال کروں کیونکہ ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں فاضل ارکان یہاں آئین کی کتاب کا حوالہ دے رہے ہیں یہ اس وقت کہاں تھے جب یہاں آئین کی دھجیاں بکھیری گئیں آج عمران خان اس عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں جس عدلیہ نے انہیں صادق اور امین کا لقب دیا ہے وہ اپنے ٹائیگرز کی جس طرح تربیت کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا وہ سارے جہاں نے دیکھا ہے عمران خان یہ کہتے تھے کہ کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے مگر یہ خود لیٹ گئے تنقید اخلاقیات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کی جائے

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

زبردستی نکاح کیا، خاتون رکن اسمبلی چھ ماہ بعد تھانے پہنچ گئی،شوہر پر لگایا گھناؤنا الزام

Leave a reply