گوجرہ:غیر معیاری سرخ مرچ کی بھر مار، مارکیٹ میں مہنگے دامو ں فروخت جاری

گوجرہ باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) غیر معیاری سرخ مرچ کی بھر مار مارکیٹ میں مہنگے دامو ں فروخت ہو نے لگی۔
تفصیلا ت کے مطابق گوجرہ شہر و گردو نوا ح میں ہو ٹلو ں اور کریا نہ سٹورز پر ناقص کوالٹی کی سرخ مر چ سپلا ئی ہو نے لگی سرخ مرچ سمیت دیگر ملا وٹ شدہ مصا لحہ جات کے استعما ل سے شہری مختلف مو ذی امرا ض کا شکار ہو نے لگے اور بیمار لوگ ہسپتا لو ں کا رخ کر نے پر مجبور ہو گئے سرخ مرچ شہر و گردو نوا ح میں مہنگے دا مو ں فروخت ہورہی ہے دکا ندار سرخ مرچ و دیگر مصا لحہ جات من مانے ریٹ پر فروخت کرکے عوا م کی کھا ل اتارنے میں مصروف ہیں عوا می حلقوں نے وزیر اعلی پنجا ب، کمشنر فیصل آ باد، ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ سرکا ری ریٹ لسٹ میں کریا نہ کی تما م ورائٹی سمیت سرخ مرچ کے ریٹ بھی مقر ر کئے جا ئیں تا کہ مصنوعی مہنگائی پر قا بو پا یا جا سکے۔

Comments are closed.