گوجرانوالہ جلسہ کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ جلسہ کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج

باغی ٹی وی : گوجرانوالا کے جناح اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا اور اس میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ن لیگی رہنما خرم دستگیر سمیت تین افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک اور سٹی صدر سلمان خالد بٹ بھی ملزم نامزد ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمےمیں 100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے 16 اکتوبر کو حکومت مخالف تحریک کا پہلا جلسہ کیا تھا جس کی میزبانی ن لیگ نے کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے جلسے کے منتظمین کیخلاف کارروائی کرنےکا اعلان کیا تھا۔

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

واضح‌رہے کہ اب اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم کے نام سے حکومت مخالف تحریک شروع کر رکھی ہے، دو جلسے ہو چکے ہیں اور دونوں‌ سے مریم نواز نے خطاب کیا، جس پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کہ مریم نواز کو ضمانت تو طبی بنیادوں پر ملی تھی والد کی تیمار داری کے لئے، اب انکے والد نواز شریف تو یہاں نہیں ہیں، تو مریم نواز کو دوبارہ جیل میں کیوں نہیں ڈالا جا رہا، اس میں حکومت کی جانب سے کیوں خاموشی ہے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.