گوجرانوالہ جلسے میں کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں

0
37

گوجرانوالہ جلسے میں کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں

باغی ٹی وی : حکومت کیخلاف اپوزیشن کا پاور شو جاری ہے جس میں کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ حکومت پنجاب کو اس بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی آج کی بیشتر سرگرمیوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہیں۔ گوجرانوالہ جلسہ گاہ میں بھی ماسک کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ رواں دواں ریلی میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ حکومت پنجاب موصول شدہ رپورٹس کے تناظر میں کارروائی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

گوجرانوالہ جلسہ: رستے بند ہونے کی وجہ سے نو مولود بچہ رستے میں‌ دم توڑ گیا


ادھر بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں قافلہ کائرہ ہاؤس لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ قافلے میں گجرات، منڈی بہاء الدین، حافظ آباد، کوٹلی، آزاد کشمیر، جہلم، راولپنڈی کے جیالوں کے قافلے شرکت کر رہے ہیں۔

قافلے میں بلاول بھٹو زرداری کیساتھ قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، فیصل سلیم کنڈی، چودھری منظور اور حسن مرتضیٰ بھی شریک ہیں۔ جی ٹی روڈ پر قافلوں کے باعث اسلام اباد، لاہور جانیوالی ٹریفک بند ہے۔ قافلے میں شامل جیالے پارٹی نغموں پر جھنڈے تھامے رقص کر رہے ہیں اور کورونا ایس او پیز مکمل طور پر نظر انداز کئے جا رہے ہیں.

دوسری جانب پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسہ کے لئے جناح سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ سٹیڈم میں قائدین کے بیھٹنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں لائٹس لگا دی گئیں۔

اسٹیڈیم کے چاروں اطراف پی ڈی ایم کے قائدین کے بڑے بڑے فلیکسز آویزاں کر دیئے گئے۔ جناح سٹیڈیم کی طرف آنے والے راستوں پر کنٹینرز کھڑے کے راستے بند کر دیئے گئے۔ 32 مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔

ادھرپی ڈی ایم اور انتظامیہ میں جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت کے ساتھ 28 نکاتی معاہدہ طے پایا ہے۔ جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا، بغیر ماسک اور سینیٹائزر کوئی کارکن جلسے میں داخل نہیں ہو سکتا۔

Leave a reply