گوجرانوالہ ڈویژن میں گرا نفروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری
گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں گرا نفروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں
اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی جانب سے گذشتہ روز 8 ہزار سے زائد انسپکشنز کے دوران من مانے نرخوں پر پھل‘ سبزیاں اور دیگر اشیائے خورو نوش فروخت کرنے والے دکاندارں اور کاروباری افراد کو 8 لاکھ 12 ہزار جرمانہ کیاگیا ہے جبکہ 4 افراد کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں اور 17 افراد کو گرفتار کیاگیا۔
کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر نارووال میں 1900 مقامات پر اشیائے خورونوش کے نرخوں کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ایک لاکھ25 ہزار جرمانہ جبکہ 5 افراد کو گرفتار کیاگیا۔
سیالکوٹ میں 1867 مقامات پر دوران چیکنگ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ جرمانہ اور 12 افراد کو گرفتار کیاگیا جبکہ حافظ آباد میں 1684 مقامات پر چیکنگ کے دوران ایک لاکھ جرمانہ کیاگیا‘
اسی طرح منڈی بہاؤالدین میں 1108 مقامات پر اشیائے خورونوش کے نرخوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایک لاکھ22 ہزار جرمانہ‘
گوجرانوالہ میں 577 مقامات پر مہنگے داموں پھل اور سبزیاں فروخت کرنے پر 90 ہزار سے زائد کے جرمانہ جبکہ وزیر آباد میں 97 مقاما ت پر کی جانے والی چیکنگ کے دوران ایک ہزار جرمانہ کیاگیا۔
دریں اثناء نگہبان رمضان ریلیف پیکیج کے تحت گوجرانوالہ‘ گجرات ڈویژنز مجموعی طورپ2 لاکھ98 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکاہے اور حکومت پنجاب کے اس عوام دوست اقدام سے کم و بیش 14 لاکھ 13 ہزار افراد مستفید ہو ں گے۔