گول گپے بیچنے والے نے کی بھیک مانگنے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

0
41
گول گپے بیچنے والے نے کی بھیک مانگنے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

گول گپے بیچنے والے نے کی بھیک مانگنے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

پولیس مقدمے درج کرتی، ملزمان گرفتار ہوتے اسکے باوجود خواتین غیر محفوظ ہو چکی ہیں، اب پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تین افراد نے بھیک مانگنے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے،پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے گاؤں ساروکی چیمہ کے تھانہ احمد نگر کے علاقے میں گول گپے فروخت کرنے والے ملزم نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ بھیک مانگنے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، ملزمان نے خاتون کو امداد کا لالچ دیا اور امداد کے بہانے ساتھ لے گئے جہاں باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا،

خاتون کے شوہر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، واقعہ کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی نوٹس لیا تھا جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور گوجرانوالہ پولیس نے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،،تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

قبل ازیں پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں اوباش نے شادی شدہ خاتون کو کا نشانہ بنا ڈالا، اوکاڑہ کے چک نمبر30/1-AL کی رہائشی خاتون (س) زوجہ رضوان حیدر اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ گائوں کا ہی رہائشی اوباش عمر سجاد موقع پاکر اس کے گھر میں گھس گیا اور زبردستی زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے زیادتی کا شکار خاتون کی درخواست پر ملزم عمر سجاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں.

@MumtaazAwan

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے

ڈولفن اہلکار بپھر گئے، شہریوں پر کیا تشدد

اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا

رنگ روڈ پر دو بہنوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

https://baaghitv.com/13-sala-larki-ki-bori-band-klash-buramad-mulzim-girafatara/

Leave a reply