گولان کی پہاڑیوں میں اسرئیلی فوجیں الرٹ ہو گئیں

0
25

گولان کی پہاڑیوں میں اسرئیلی فوجیں الرٹ ہو گئیں

باغی ٹی وی : مقبوضہ گولان کے پہاڑی علاقے اور اسرائیل کے شمال میں آج جمعرات کے روز ملٹری الرٹ کی صورت حال دیکھی جا رہی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فضائیہ نے گذشتہ روز بدھ کو شام میں آٹھ عسکری اہداف کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ اہداف شامی اور ایرانی فوج کے زیر انتظام ہیں۔

العربیہ کے مطابق گولان کے جنوب میں اسرائیلی فوجیوں کے داخل ہونے کے علاقے میں تین ایرانی ساختہ دھماکا خیز آلات ملنے کے بعد اسرائیل اب شامی حکومت اور ایران کے ساتھ نئی مساوات کے لیے کوشاں ہے.

اسرائیلی فوج نے اُن مقامات کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن کو اس نے گذشتہ رات شام میں نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران ان مقامات کو عسکری ٹھکانوں کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹس نے شامی اراضی سے کیے جانے والے کسی بھی ممکنہ حملے کے نتائج کا ذمے دار بشار حکومت کو ٹھہرایا ہے۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی شام کی فوجی تنصیبات شدید بمباری،4 اہلکار ہلاک متعدد زخمی

Leave a reply