
کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 237654 روپے ہوگئی ہے عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 2675 ڈالر فی اونس ہے جبکہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں ملک کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، اور سونے کے بڑھتے ہوئے بھاؤ نے خریداروں اور سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ممکنہ طور پر مہنگائی اور دیگر اقتصادی عوامل کا نتیجہ ہیں، جس نے عوام کی قوت خرید پر اثر ڈالا ہے۔
30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے …
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے جاری سربراہ اجلاس کے دوران سرمایہ کار پرامید نظر آئے جس کے نتیجے میں خریداری کا رجحان بڑھ گیا، کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او، حبکو اور ایچ بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں گرین ٹریڈنگ ہوئی۔
جبکہ گزشتہ روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 578.96 پوائنٹس یا 0.68 فیصد اضافے سے 85,840.34 پر بند ہوا تھا۔