کرونا وائرس کی وجہ سے شادی سے مایوس جوڑوں کےلیے حکومت نے خوشخبری سنادی

0
26

لایور:کرونا وائرس کی وجہ سے شادی سے مایوس جوڑوں کےلیے حکومت نے خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شادی ہالز ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بتایا ہے کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں صوبے کے شادی ہال کھول دیے جائیں گے جیسا کہ ایس او پیز کے ساتھ تمام کاروباری سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں تو شادی ہالز کو کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،حکومت کو 6 ماہ بند رہنے کی وجہ سے شادی ہالز سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے وفد کو مکمل حکومتی تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے معاشرے کا ہر طبقہ اور کاروبار متاثر ہوا، شادی ہالز کو ٹیکسوں میں ریلیف دیں گے۔

یاد رہے کہ رہے کہ چند روز قبل کورونا کیسز میں مسلسل کمی کے بعد حکومت پاکستان نے شادی ہالز اور پارکس کھولنے پربھی غور شروع کر دیا تھا۔

Leave a reply