گوگل نے یو ٹیوب کے 6000 چینی چینلز ڈیلیٹ کر دیئے
سان فرانسسكو: گوگل نے یوٹیوب سے چین سے تعلق رکھنے والے 6000 چینل ڈیلیٹ کردیئے ہیں-
باغی ٹی وی: گوگل نے سال کی پہلی سہ ماہی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چینل چینی حکمتِ عملی کے تحت ایک گروپ ڈریگن بِرج سے تعلق رکھتے تھے جن کا کام دنیا بھر میں چینی اثرورسوخ بڑھانا تھا۔
گوگل کے مطابق ان چینل اور بلاگز پر زیادہ چینی زبان میں موسیقی، تفریح اور لائف اسٹائل پر مواد تھا جبکہ ذیلی طور پر امریکہ چین تعلقات، امورِ خارجہ پر بھی ویڈیوز اور بلاگ تھے جو انگریزی اور چینی زبان میں پوسٹ کئے گئے تھے۔
گوگل کے مطابق یہ انفرادی کوشش نہیں اور منظم طور پر ایک بڑے گروہ کی کارروائی ہےاسے گوگل کے نظام نے کئی بار شناخت کرکے اسے اسپیم بھی قرار دیا تھا۔ گوگل نے یہ بھی بتایا کہ اس نے کل 100000 ڈریگن بِرج اکاؤنٹ ڈیلیٹ کئے ہیں جن میں بلاگ اور یوٹیوب چینل بھی شامل ہیں۔ ان میں سے کئی ایڈسینس کے ذریعے رقم بھی بنارہے تھے۔
روس سے منسلک مربوط اثر و رسوخ کی کارروائیوں کی تحقیقات کے حصے کے طور پر 87 یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا گیا ہے ایران سے منسلک اثر ورسوخ کی مربوط کارروائیوں کی تحقیقات کےحصےکےطور پر 40 یوٹیوب چینلز کو ہٹایا گیا ہےآذربائیجان سے منسلک مربوط اثر و رسوخ کی کارروائیوں کی تحقیقات کے حصے کے طور پر 1,088 یوٹیوب چینلز منسوخ کئے ہیں-