گوگل پر کتوں کے کاٹنے کے حوالے سے سندھ ٹاپ پر ملے گا، حلیم عادل شیخ

0
42

)

پچیس لاکھ کتے گلیوں میں گھوم رہے ہیں، تین ماہ میں پانچ ہزار سے زائد کتا کاٹنے کے کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، یہ بات اپوزیشن لیڈر سندھ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عاد شیخ نے سندھ حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ کتوں کے کاٹنے پر گوگل سرچ کریں سندھ ٹاپ پر ملے گا،پچیس لاکھ کتے گلیوں میں گھوم رہے ہیں، تین ماہ میں پانچ ہزار سے زائد کتا کاٹنے کے کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کہتا ہے لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے پانچ ہزار مریض ہیں، ایڈز کے مریضوں کو خوراک اور مالی مدد دینی چاہیے، سندھ کو ترقیاتی اسکیموں میں گوگل پر سرچ کریں نہیں ملے گا۔ انہوں نے پی ڈیم ایم سے متعلق کہا کہ اپوزیشن میں بھی اپوزیشن کی جنگ تھی، یہ این آر او لینے کے خواہشمند ہیں، پاپا ڈیڈی مولانا بچائو موومنٹ کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن جاتے ہی ٹھیک ہوگئے، مریم صاحبہ کو بھی بیماری لگ گئی ہے، مریم کا علاج بھی لندن میں ہی ہوگا، مریم کا علاج ان اسپتالوں میں ہونا چاہیے جو انہوں نے بنوائے ہیں۔

Leave a reply