
معروف اداکار گوشی خان نے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے ، اس دن وہ دنیا میں آئے جن کی خاطر یہ دنیا بنی۔جیسے آج ہوتا ہے ویسے ہی مجھے یاد ہے کہ ہمارے بچپن میں ہم اپنے گھر کے باہر پہاڑیاں بنایا کرتے تھے ،گلیوں اور محلوں کو سجایا کرتے تھے ، خوشی کا سماں ہوتا تھا ، نیاز آج بھی تقسیم ہوتی ہے ہمارے بچپن میں بھی ہوتی تھی۔ ایک خوبصورت ماحول ہوتا تھا۔ میرے بچے آج جب پہاڑیاں بناتے ہیں گلی محلے کو سجاتے ہیں تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہوں اور برابر کا حصہ لیتا ہوں۔
”ہم حضور کی عظمت میں درود پاک پڑھتے ہیں” ، یہ نبی ہی ہیں جن کی صدقے ہم سب بخشے جائیں گے ۔ہمارے نبی نے ،ہمارے اسلام نے جن کاموں سے ہمیں منع کیا ہے ہم وہ اگر کرتے ہیں تو یقینا وہ ایک بری بات ہے گناہ ہے، جو ہمارے اسلام میں کام جائز ہیں وہ ہم کریں تو یقینا خدا اور نبی ہم سے خوش ہوتے ہیں۔ ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار کرنا چاہیے ، ایک دوسرے کا خیال کرنا چاہیے ،اپنے بہن بھائیوں کا خیال کریںیہی نبی کی سنت ہے اور خدا ہمیں ان کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں امین۔