وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری

0اسلام آباد:وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری ہے.دوران آپریشن زون 4 میں دیگر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔صبح 6 بجے شروع ہونے والے آپریشن میں 213 دوکانوں کو سربمہر کیا جا چکا ہے.دوران آپریشن پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔25 زیر تعمیر دوکانوں 4 شیڈز اور داخلی راستوں پر 2 تعیمرات کو مسمار کیا جا چکا ہے.نالے کی زمین پر قائم ایک مارکیٹ کو بھی مسمار کیا گیا ہے.
غوری ٹاون جے ایس بلاک میں زیر تعمیر دفاتر اور عمارتوں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔رحمن بلاک کے داخلی راستوں پر بنائے گئے گیٹ کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔
گرین سپائر کے پی ڈبلیو ڈی میں واقع لگثری آفس کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی ٹیمیں ڈرائیکٹر انفورسمنٹ اور اسٹنٹ کمشنر رورل کی سربراہی میں آپریشن کر رہی ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام الناس غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز میں پلاٹس کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں۔سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ویب سائٹس پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی فہرست طویل عرصے سے موجود ہے۔عوام کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف تشہیری مہم بھی گاہے بگاہے چلائی گئی ہیں۔

Comments are closed.