پاکستان سٹیزن پورٹل نہایت احسن اقدام ہے: امان اللہ یاسین زئی

0
28

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) کے ذریعے عوام کو اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت فراہم کرنا نہایت احسن اقدام ہے اور اس کے آغاز سے نہ صرف عام آدمی کی عزت نفس بحال ہورہی ہے بلکہ اس فورم کی وجہ ملکی اداروں پر عوام کا اعتماد بھی مزید بڑھتا جارہا ہے.

کوئٹہ :گورنر یاسین زئی نے کہا کہ صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کے عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آنے کے علاوہ جوابدہی اور شفافیت کا عمل بھی مستحکم ہورہا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والے تمام وفاقی اداروں کے نمائندوں سے منعقدہ پہلا تعارفی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کے تمام صوبوں کے گورنرز صاحبان کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں میں عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے. اس ضمن میں آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کے تحت گورنر بلوچستان مانٹرنگ ڈیش بورڈ نے صوبہ میں وفاقی اداروں کی کارکردگی کو جانچنے اور جائزہ لینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو ماہانہ پروگریس رپورٹ گورنر سیکرٹریٹ کو جمع کرنے اور ہر تین مہینے کے بعد اپنے اداروں سے وزیراعظم ہاؤس کو آگاء کرنے پر اتفاق کیا گیا. اجلاس میں شرکاء کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے.

Leave a reply