گورنر خیبر پختونخوا، وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر پشاور کی کوہاٹی گیٹ امام بارگاہ آمد

0
73

گورنر خیبر پختونخوا، وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر پشاور کی کوہاٹی گیٹ امام بارگاہ حسین آباد آمد ہوئی ہے

گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کا واقعہ افسوسناک اور قومی اتحاد و اتفاق کو خراب کرنے کی کوشش ہے، اس طرح کے واقعات کے پیچھے دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا، دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ سانحے میں جو نقصان ہوا اس کا آزالہ نہیں ہوسکتا،واقعے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے،غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے،

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں ، تمام اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے،دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،

 

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکہ پولیس کی لاپرواہی سے نہیں ہوا پولیس نے ڈیوٹی میں کوئی غفلت نہیں برتی ، گزشتہ روز حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے اڑایا،پشاور واقعہ کے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے، تحقیقات جاری ہیں،گزشتہ روز پشاور میں اقلیتی برادری کی تقریب بھی ہورہی تھی ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم جاری ہے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیےہر ممکن سیکیورٹی دی جارہی ہے، انسداد پولیوٹیموں کی سیکیورٹی کےلیےپولیس اہلکار تعینات ہیں 48 گھنٹے میں دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب ہوجائے گا، حملہ آور کا پستول،اعضا اور فنگر پرنٹ موصول ہو چکے ہیں، مسجد میں جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا ہے، خودکش حملہ آور کے سہولت کار گرفتار ہوئےہیں، جس رکشے میں حملہ آور آیا اس کی نشاندہی ہو چکی ہے،

قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلورکی کوچہ رسالدار پشاور آمد ہوئی ہے، صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور دھماکے کے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین سے تعزيت کی۔

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی کی اقتدا شہدائے پشاور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظرعباس تقوی مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے شرکت کی.

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظرعباس تقوی مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے قصہ خوانی بازار میں واقع مسجد کا دورہ کیا

دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ پشاوردھماکے کے مزید4 زخمی دم توڑ گئے ،تعداد 63ہوگئی ،ایل آر ایچ میں خودکش دھماکے کے37زخمی زیر علاج ہیں آئی سی یو میں زیر علاج 5زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ایک زخمی کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا گیا

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

Leave a reply