گورنر و وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر گورنر سندھ عمران اسماعیل،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بانی پاکستان محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش پر گورنر و وزیراعلی سندھ نے مزارقائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے گورنر عمران اسماعیل کا استقبال کیا۔ گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ کی مزار پر آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مراد علی شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر صدر مملکت کا اہم پیٍغام

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

Shares: