گورنر پنجاب کی یو ایم ٹی کے کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت

0
82

گورنر وچانسلر جامعات پنجاب چودھری محمد سرور نے یو ایم ٹی کے کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

گورنر پنجاب نے طلبا و طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے۔ اس موقع پر تقریب سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیز میں میرٹ کے نفاذ کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ تعلیمی معیارمیں بہتری آٸے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جب بھی اس یونیورسٹی سے کانووکیشن کی دعوت آتی ہے تو فخر محسوس کرتا ہوں۔ ڈاکٹر حسن شعیب مراد کے ویژن کو ان کا بیٹا بہتر انداز میں پورا کررہا ہے یہ ایک عظیم انسان تھے جن کو اپنی طرح دوسروں کے بچوں کی فکر رہتی تھی جب ہم نے چیلنج لینا قبول کیا تو بہت مخالفت کی گئی. انسان کی کامیابی کا معیار عہدے اور دولت پر نہیں ہوتا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تاریخ نے آج تک کسی بادشاہ یا امیر کا نام کبھی زندہ نہیں رکھا بلکہ تاریخ میں انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا نام یاد رکھا جاتا ہے، ہم پر فرض ہے کہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں۔گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباء و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں، بچوں کی تعلیم اور ترقی میں والدین کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے آپ سب سے گزارش ہے والدین کی خدمت کریں دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی، میری زندگی میں جب بھی مشکل آئی تو ماں کے پیار سے دنیا میں کبھی شکست نہیں ہوئی، میرے کاروبار اور سیاست میں تمام تر کامیابی کے پیچھے والدین کا کردار ہے وقت بہت قیمتی ہے، وقت کبھی ضائع نہیں کرنا چاہیے، محنت کو اپنا شعور بنائیں تاکہ دنیا میں کامیابیاں حاصل کر سکیں، بہت سارے لوگ کامیاب ہو کر اپنے والدین کو بھول جاتے ہیں، کبھی اپنی جڑوں کو نہیں بھولنا چاہیے، ضرورت مند افراد کی مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یو ایم ٹی کا شمار پاکستان کی باوقار یونیورسٹیز میں ہوتا ہے، تعلیم اور تحقیق کی بنا پر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے

قبل ازیں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تحریک منہاج القرآن کے بانی علامہ طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔گورنر پنجاب نے ان کی مذہبی و سماجی خدمات کو سراہا اور نیک خوائشات کا اظہار کیا۔

چوتھا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ ،گورنر پنجاب نے کئے انعامات تقسیم

کوئی بھی نہیں چاہتا کہ جہانگیر ترین….گورنر پنجاب بھی بول پڑے

آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

Leave a reply