گورنر پنجاب کی زیر صدارت زرعی کمیٹی کا اجلاس،کسانوں کو خوشخبری سنا دی

0
32

گورنر پنجاب کی زیر صدارت زرعی کمیٹی کا اجلاس،کسانوں کو خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرورکی زیرصدارت زرعی کمیٹی کا اجلاس ہوا.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور دیگر نے شرکت کی، وفاقی وزیر فخر امام نے بھی ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی ،کمیٹی اجلاس میں وفاقی حکومت سے کپاس کی فی من امدادی قیمت 5 ہزارکرنےکی سفارش کی گئی،کمیٹی نے کپاس کے کسانوں کوبراہ راست سبسڈی دینے کی بھی سفارش کی،گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے،بھارت سے کپاس نہ منگوانے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے،ٹیکسٹائل انڈسٹری اورا سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چین کپاس کی پیداور بڑھانے کے لیے ریسرچ میں معاونت دے رہا ہے،چین کپاس کی پیداور بڑھانے کے لیے مشینری بھی دے رہا ہے،سی پیک اتھارٹی کسانوں کو ہر شعبے میں مکمل سپورٹ کے لیے تیار ہے،ملکی معیشت میں کپاس اور ٹیکسٹائل کا 8 فیصد ہے، وفاقی وزیر فخر امام کا کہنا تھا کہ حکومت کپاس کے کسانوں کیساتھ کھڑی ہے، کسانوں کو تنہانہیں چھوڑ یں گے،

قبل ازیں خصوصی زرعی مصنوعات کمیٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزیر فہمیدا مرزا، یوسف تالپور، ارباب شیر علی شمیت ارکان اسمبلی شریک ہوئے،اجلاس میں اعلی حکام بھی شریک ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں ،ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہیں کہ زراعت بہتر ہو ۔وزیراعظم زراعت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا چاہتے ہیں ۔خوشی ہے کہ تمام جماعتیں سیاسی اختلافات دور کر کے زراعت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ۔زراعت کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی ،زراعت کے حوالے سے مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں۔

Leave a reply