امید ہے مولانا یہ کام نہیں کریں گے،گورنر پنجاب نے مولانا سے کیا امیدیں وابستہ کر لیں؟
امید ہے مولانا یہ کام نہیں کریں گے،گورنر پنجاب نے مولانا سے کیا امیدیں وابستہ کر لیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے نوازشریف کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی، قانو ن کے مطابق مریم نواز کو والد کے ساتھ رہنے دیا گیا،نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے لیے بھی مدد فراہم کررہے ہیں،
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کےبیرون ملک علاج کےلیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا معاملہ عدالت میں ہے،مریم نوازکا پاسپورٹ عدالت میں ہے، حکومت کے پاس نہیں
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری سیاسی مقاصد کے لیے نہیں،سکھ برادری کے لیے بنایا،بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد سےمتعلق فیصلے کا انتظار ہے، کرتارپورراہداری سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرہوا،
کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار
کرتارپور،سکھ برادری کے دل جیت لئے،فقیدالمثال منصوبہ کا وزیراعظم کریں گے افتتاح،تیاریاں مکمل
گورنر پنجاب چوھدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ شروع سے موقف ہے آزادی مارچ کی ٹائمنگ درست نہیں،حکومت کی توجہ کشمیر کی صورتحال پر تھی،فضل الرحمان کےآزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی،فضل الرحمان منجھے ہوئے سیاست دان ہیں،امید ہے فضل الرحمان ٹکراوَ کی سیاست نہیں کریں گے،