گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے،شہباز گل،گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے، فیاض الحسن چوہان

0
26

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے اراکین کے استعفیٰ منظور ہی نہیں ہو رہے آئین کے مطابق وزیراعلیٰ نے استعفیٰ ہاتھ سے لکھ کر گورنر کو دینا ہوتاہے، کہا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین نے لکھ کر استعفے نہیں دیئے گورنر پنجاب نے جو بھی کیا، مناسب قدم اٹھایا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہوگا اور گورنر کے نام ہوگا اور عثمان بزدار کا استعفیٰ نہ ہی ہاتھ سے لکھا تھا اور نہ ہی گورنر کے نام تھا گورنر چیمہ نے اس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے باضابطہ قانونی رائے لی اور اس کی روشنی میں غیر آئینی اقدام معطل کردیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اقبال کا شاہین قرار دے دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری صاحب ہمیں آپ پر فخر ہے آپ اقبال کے شاہین ہیں، خوب لڑے ہیں، انشاللہ خوب لڑیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں آئین کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں، جو لوگ کورٹ آرڈر پر حلف کی کوشش کررہے ہیں معاملے کی فوٹیجز سب کے پاس ہیں۔

گورنر پنجاب کیجانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرنا غیر قانونی ہے، سلمان اکرم راجہ،صورتحال کشیدہ…

یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کورٹس کو موقف دیا ،25 لوٹوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دئیے وہ نااہل ہو گئے اور جب وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہورہا تھا تب مار پیٹ کےلیے پرویز الہٰی باہر چلے گئے تھے وزیراعلیٰ کا الیکشن ہوا ہی نہیں تھا اگر ووٹ ڈالنا تھا تو آئیز والے دروازے سے آتے، عدالتی فیصلے سے دکھ ہوتا ہے اگر یک طرفہ فیصلے کرتے رہے تو کام کیسے چلے گا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نےلاہورہائیکورٹ فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی

گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں ہے عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے-

یاد رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے اس وقت کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یکم اپریل کو منظور کر لیا تھا۔

گورنر ہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے،گورنر کا صدر مملکت سے رابطہ

Leave a reply