اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہوتو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا،پرویز الہیٰ

0
34
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے
وفد میں چیئرمین شکیل مسعود حسین،سیکرٹری جنرل میاں عامر محمود، ناز آفرین سہگل اورچیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک چوہدری عبدالرحمان شامل تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے واجب ادا بلوں کی فی الفور ادائیگی یقینی بنائے گی ،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین اور عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں ۔امید ہے کہ پی بی اے کے نومنتخب چیئرمین شکیل مسعود اور دیگر عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

دوسری جانب ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے۔ہم عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی توڑنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔پنجاب اسمبلی میں ہمیں اکثریت حاصل ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد191ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اقلیت میں ہے اوراقلیت میں ہی رہے گی۔ اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں،عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں۔تحریک عدم ا عتماد کا جسے شوق ہے وہ لے آئے۔ اسمبلی ان سیشن ہو تو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی اور نہ ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جا سکتا ہے۔ اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہوتو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔ ہم نے تمام کام آئین اورقانون کے دائرے میں رہ کرکیے ہیں اور کررہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے۔ عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کربددعائیں دے رہے ہیں۔ شہبازشریف کو صرف مانگنا آتا ہے اور وہ صرف اچھے طریقے سے مانگ سکتا ہے۔ بھکاری بھی ایک در پر بار بار بھیک مانگنے آئے توگھر والے دروازہ بند کردیتے ہیں۔ شہبازشریف نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی۔ ہم نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی آباد کاری اوربحالی کا کام کیا ہے۔

ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

Leave a reply