ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا

0
30

ڈالر کی بے قدری میں نجی بینکوں کے عملے کے عمل دخل کی اطلاعات، اسٹیٹ بینک نے ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر تمام بینکوں کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے۔

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا ہے ڈالر کی بے قدری میں نجی بینکوں کے عملے کا عمل دخل ہے جو ڈالر کی غیرضروری اور اضافی فروخت کررہا ہے گورنر اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر بینکوں کے صدور کی سرزنش بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص بینکوں کا عملہ امپورٹرز اور صارفین کو ایڈوانس ڈالر خریدنے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔ غیر ضروری خرید و فروخت سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا گزشتہ ہفتے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 65 پیسے تک پہنچا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری

اس ضمن میں گورنر اسٹیٹ نے بینکوں کے صدور کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بینک ایسے ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی اور مانیٹرنگ کریں اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی کہ بینکوں کے ایسے ملازمین جن پر شک ہے،ا ن کے کمپیوٹر اور فون ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔

ذرائع کے مطابق بینکوں کو سخت ہدایات جاری ہونے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں جولائی تا اکتوبر 2021ء کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 12 فیصد گھٹ کر 662 ملین ڈالر تک محدود ہونے اور اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں اکتوبر 2021ء کے دوران 24 فیصد کی کمی سے 223 ملین ڈالر پر آنے، ڈیمانڈ کی نسبت سپلائی کم ہونے اور درآمدی شعبوں کی ضروریات بڑھنے کے باعث ایک روزہ وقفے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر دوبارہ مہنگا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 174 روپے سے متجاوز جبکہ اوپن ریٹ 176 روپے کی سطح پر آگیا۔

آج دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت 173.76 روپے تھی انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی اڑان دیکھی گئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1.16 روپے کے اضافے سے 174.91 روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر طلب گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 92 پیسے کے اضافے سے 174.67 روپے پر بند ہوئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 176 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

Leave a reply