گورنر ہاؤس میں سکول کے طلباء میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب

0
37

گورنر ہاؤس میں سکول کے طلباء میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس میں سکول کے طلباء میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر محمد الماس حیدر کی جانب سے عطیہ کی گئیں ،اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکول کے بچوں کو ماسک سمیت دیگر حفاظتی اشیاء فراہم کریں

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں ایک لمحے کے لیے بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ایس او پیز پر عمل کرکے کے ہی کرونا کی وباء سے بچا جا سکتا ہے ،محتاط ہونے کی وجہ سے کرونا کے پھیلاؤ کی سپیڈ میں نمایاں کمی آئی ہیں

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کی بندش کی وجہ سے شدید تعلیمی نقصان ہو رہا ہے ،کوشش کریں گے کہ جلد یونیورسٹیاں کھول کر مزید تعلیمی نقصان سے بچا جا سکے۔ جتنی جلدی کورونا پر قابو پا لیں گے اتنا ہی بہتر انداز میں معیشت کی بحالی ہو سکے گی، احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے کی وجہ سے کرونا کا جمپ آیا تھا، ہم علما سے بھی گزارش کریں گے کہ وہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے کردار ادا کریں

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو، والدین مشکل سے فیسییں ادا کرتے ہیں، کوشش ہو گی کہ امتحانات ہو جائین اور طلبا تعلیم جاری رکھیں

Leave a reply