حکومت کی سرکاری افسران کو موبائل پر’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

0
45

کوئٹہ : حکومت کی سرکاری افسران کو موبائل پر ’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے میں تمام سرکاری افسران کو اپنے موبائل فون پر ‘پاکستان زندہ باد’۔ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ ملازمت اور عمومی نظم و ضبط (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے انتظامی شعبے کے سیکشن افسر بہادر خان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے تمام محکموں کے سربراہان اور سینیئر سرکاری افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون نمبرز پر رنگ بیک ٹون ’پاکستان زندہ باد‘ لگالیں۔

تمام محکموں کے سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کی سختی سے تعمیل کریں۔

اعلامیے میں مختلف موبائل فون آپریٹرز کے نمبرز پر ’پاکستان زندہ باد‘ رنگ ٹونز کیسے سیٹ کرنی ہے، اس کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔مراسلہ تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی بھیجا گیا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے تمام ایڈیشنل سیکریٹریز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہ صرف خود بلکہ اپنے ماتحت افسران کے موبائل فون پر بھی ’پاکستان زندہ باد‘ رنگ ٹون لگائیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس بات کا فیصلہ چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

Leave a reply