حکومت رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال کے لیے عبوری جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی ہے رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ حکومت نے مالی سال کے آغاز میں 3 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا تھا یوں ہدف اور حاصل کردہ گروتھ کے درمیان واضح فرق سامنے آیا ہے، جو معیشت میں درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال کے عبوری معاشی اشارئیے جاری کر دیئے ہیں، جن کے مطابق رواں مالی سال معیشت میں بتدریج بہتری کا رجحان دیکھا گیا ہےاعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں معاشی ترقی کی شرح 1.37 فیصد رہی، جب کہ دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) میں یہ شرح بڑھ کر 1.53 فیصد ہو گئی تیسرے سہ ماہی یعنی جنوری سے مارچ 2025 کے دوران معاشی ترقی کی شرح 2.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،وزیرِ اعظم
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2024 کے لیے مجموعی عبوری معاشی ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی، جو کہ گزشتہ مالی سال 2023 کی منفی 0.21 فیصد شرح کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے مالی سال 2024 میں مکمل سال کے دوران معاشی ترقی کی شرح 2.51 فیصد رہی۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک ملک کی مجموعی معیشت کا حجم 411 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جب کہ فی کس آمدنی 1824 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے یہ اعداد و شمار ملک کی اقتصادی پالیسیوں میں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔
نور مقدم قتل کیس:سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا،سزائے موت برقرار