حکومت پاکستان کی جانب سے لبنان کے لئے سفری ایڈوائزری جار ی کرنے کے بعد حکومت نے 365 نیوز کے پروگرام کھرا سچ کی ٹیم کو لبنان کا سفر کرنے سے روک دیا ہے
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے آج کھرا سچ کی ٹیم کی ہمراہ بیروت لبنان روانہ ہونا تھا تا ہم حکومت نے لبنان کے حوالہ سے سفری ایڈوائزری جاری کی جس میں پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے روکا گیا ہے،ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد حکومت نے 365 نیوز کی ٹیم کو بھی لبنان کا سفر کرنے سے روک دیا ہے، اس ضمن میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے آج ہمیں لبنان کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کسی بھی وقت ایرانی حملہ ہونے والا ہے اور جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہوائی اڈہ بند ہو سکتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہر کوئی نامعلوم وقت کے لیے وہاں پھنس جائے گا اس لیے انہوں نے ہمیں کہا کہ لبنان کے سفر کو مؤخر کریں اور حالات کو دیکھنے کے بعد 15 دن بعد کوئی فیصلہ کریں.
کھراسچ کی ٹیم کے لبنان جانے کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم لبنان کوریج کے لئے جا رہے ہیں،اگست آزادی کا مہینہ ہے،اس میں پاکستان آزاد ہوا تھا، ہم آزادی فلسطین کی کوریج ماہ اگست میں کریں گے
واضح رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو لبنان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جب تک پروازیں دستیاب ہیں، تمام پاکستانی شہریوں کو لبنان چھوڑ دینا چاہیے۔ لبنان میں رہنے والے پاکستانی شہریوں کو خصوصی طور پر حساس علاقوں میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کو اپنی سلامتی کے پیش نظر بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنا چاہیے۔ لبنان میں موجود پاکستانی شہری اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر سفارت خانے سے مدد حاصل کریں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں پاکستانی شہریوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لبنان کا واحد بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے جہاں حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان مسافروں کا شدید رش دیکھنے میں آیا ہے،امریکہ،برطانیہ، فرانس، پاکستان سمیت کم از کم 15 ممالک نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کا سفرکرنے سے گریز کریں اور جو شہری وہاںہیں وہ غیر ضروری باہر نہ نکلیں یا واپس نکلنے کی کوشش کریں، بیروت ہوئی اڈے پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا ہے، لوگ اپنے اپنے ممالک میں واپس لوٹ رہے ہیں،کئی تصاویر بھی سامنے آئی ہے جس میں بیروت ایئر پورٹ پر شہریوں کا رش واضح نظر آ رہا ہے، شہری پریشان ہیں اور جلد سے جلد نکلنے کی کوشش میں ہیں
بحیرہ روم کے ملک کے واحد ہوائی اڈے پر متعدد ایئر لائنز کو پہلے ہی معطل یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ہوائی اڈے کے روانگی ہال میں، لبنانی نژاد لوگ جو موسم گرما کے لیے آئے تھے وہ طے شدہ وقت سے پہلے اپنی روانگی کی پروازوں کو چیک کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔شیرین مالہ، جو اپنی والدہ سے ملنے اٹلی سے گئی تھیں اور جلدی گھر جا رہی تھیں، نے کہا: ‘یہ بہت افسوسناک ہے، اے خدا، صورتحال واقعی افسوسناک ہے۔’ہم ایک بحران سے نکلتے ہیں، ہم دوسرے بحران میں چلے جاتے ہیں۔’بیروت ایئر پورٹ پر ایک شہری کا کہنا تھا کہ "میں تعطیلات گزارنے دبئی سے لبنان واپس آیا ہوں۔ میرے آس پاس کے تمام لوگوں نے مجھے کہا کہ لبنان واپس نہ جاؤ، لیکن یہ میرا آبائی شہر ہے، اور میں واپس آنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے اپنے والدین کی یاد آتی ہے۔
لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان محاذ آرائی حال ہی میں اس وقت بڑھی جب حزب اللہ نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قصبے مجدل شمس میں فٹبال کی ایک پچ پر حملہ کرنے کا الزام لگایا، جس میں ایک درجن افراد ہلاک ہوئے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ منگل کی شام بیروت کے جنوبی مضافات میں تین میزائل داغے، جس میں حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر فواد شوکور اور سات شہری مارے گئے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے منگل کو لبنان اسرائیل کی عارضی سرحد پر لبنانی جانب متعدد راؤنڈ حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔اسی دن اسرائیل کی دفاعی افواج نے ایک بیان میں کہا کہ عارضی سرحد پر اسرائیل پر لبنانی جانب سے راکٹوں اور ڈرونز سے حملہ کیا گیا، جس سے کئی جگہوں پر فضائی دفاع کے الارم بج گئے اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے، اور اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا گیا،
المنار کے مقامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے منگل کے روز اپنے سینئر فوجی کمانڈر فواد شکور کے قتل کا سخت اور مؤثر جواب دینے کا عزم کیا۔نصراللہ نے شمالی اسرائیل میں فیکٹریوں پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی،
گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے تہران میں حماس کے سربراہ کو ہلاک کرنے اور دارالحکومت کے جنوبی مضافات میں ایک حملے میں حزب اللہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
ممکنہ جنگی زخمیوں کے لیے لبنانی ہسپتالوں کے لیے ہنگامی طبی سامان پیر کو بیروت پہنچ گیا ہے،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کم از کم 1,000 ٹراما کٹس سمیت 32 ٹن سامان فراہم کیا۔وزیر صحت فراس ابیاد نے ہوائی اڈے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سامان اور ادویات مختلف اسپتالوں اور لبنان کے صحت کے شعبے تک پہنچائی جائیں، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں سب سے زیادہ دشمنی کا سامنا ہے،تاکہ ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں،
یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ مقرر
اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں
حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید
سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان
مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات
مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات
اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ