اگر حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو 48گھنٹوں میں کپاس اور چاول کے بیج کی دستیابی بند کر دیں گے

0
21

رحیم یار خان( )حکومت پنجاب کی ناقص حکمت عملی اور محکمہ فوڈ نا اہلی کو چھپانے کے لیئے سیڈ کمپنیوں کو گندم کے بیج کیلئے گندم خریداری کرنے سے روک رہی ہے اگر سیڈ کمپنیوں کے پاس تصدیق شدہ بیج نا ہو گا کاشتکار اگلے سال گندم کی کاشت کیسے کر سکیں گے، محکمہ خوراک اور بیوروکریسی ہمیں ذخیرہ اندوز بنا کہ ثابت کر رہی ہے کہ سیڈ کمپنیاں ذخیرہ اندوزی کر رہی ہیں جو بہت بڑی سازش ہے، اگر حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو 48گھنٹوں میں کپاس اور چاول کے بیج کی دستیابی بند کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیمبرآف کامرس میں سیڈایسوسی ایشن پاکستان کی سیڈخریداری بندش کے حوالے سے میٹنگ کے دوران ایکس چیئرمین سیڈایسوسی ایشن پاکستان سلمان محمود، مہر افضل، جلیل بندیشہ اور خرم منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں سیڈایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداران وممبرانزکی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ چیئرمین سیڈایسوسی ایشن پاکستان سلمان محمود، مہر افضل، جلیل بندیشہ اور خرم منیر نے کہا کہ سیڈایسوسی ایشن پاکستان ملک کابڑاادارہ ہے،: ضلع سے 50سے70فیصدسیڈکی خریداری ہوتی ہے،پنجاب حکومت نے سیڈخریداری کوصو بے میں روک دیاہے ہمارے ملک کاانحصارکاشتکاری پرہے،سیڈکی خریداری روک نے سے مستقبل کی فصلیں متاثرہوں گی، بندش ختم نہ کی توہماری معیشت کیلیے بہت بڑامسئلہ بن جائیگا،سیڈ کمپنیاں جو گندم خرید کر رہی ہے وہ سیڈ ہے کہ کھانے والی گندم ہے محکمہ فوڈ کے پاس ہمارے ویئر ہاوسز کا سٹاک رجسٹر ہوتا ہے جو وہ کسی بھی وقت چیک کر سکتے ہیں کہ ہم نے جو گندم خرید کی ہے وہ کس مقصد میں استعمال ہو رہی ہے، اگر حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی اور سیڈ کی خریداری نہیں کرنے دیں گے تو اگلے 48گھنٹوں کے بعد کپاس اور چاول کا بیج بند کر دیں گے،حکومت سیڈخریداری کوفوری بحال کرنیکامطالبہ کرتے ہیں

Leave a reply