گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم عمران‌ خان کو کھری کھری سنا دیں

0
32

گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم عمران‌ خان کو کھری کھری سنا دیں

باغی ٹی وی : گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم عمران‌ خان کو استعفی دینے سے انکار کر دیا ہے. انہوں نے استعفیٰ مانگنے پر ان کو کھری کھری بھی سنا دیں . گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سیاست آپ کے بس کی بات نہیں آپ کو اتنا پتا نہیں کہ استعفی لینا کسی کی ذمہ داری ہے . کیا یہ صدر کی ذمہ داری ہے یا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے ۔

گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ آپ کن کے اشاروں سے آئے ہیں۔سب سے پہلے وزیر اعلی جام کمال سے استعفی لیں۔وزیراعظم ،وزیر اعلی کی اتنی حیثیت نہیں کہ مجھ سے استعفیٰ دلوائیں۔ میرے سامنےگورنرشپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔اگر بات ضد پر آتی ہے تو میں بھی کوئٹہ بلوچستان کا لوکل باشندہ کاکڑ ہوں۔مجھے چمچا گیری اور کسی کے پیچھے جانے کا شوق نہیں اور نہ ہی یہ مجھ سے امید رکھی جائے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے 30اپریل کو گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے استعفی مانگنے کے حوالے لیٹر سامنے آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کو وزیراعظم کا لکھا گیا لیٹر 5 روز گزرنے کے باوجود موصول نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان لیٹر موصول ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان لیٹر موصول ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے عام پر آیا تھا ۔تاہم دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹرمنیربلوچ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی جانب سے گورنر کو عہدہ چھوڑنے کے لیے جو خط بھیجا جاتا ہے، موجودہ گورنر کو وہ بھی بہت جلد مل جائے گا.

گورنر بلوچستان کو وزیراعظم کا لکھا گیا لیٹر 4 روز گزرنے کے باوجود موصول نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان لیٹر موصول ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے

Leave a reply