گورنر نیویارک پر 11 خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت

0
27
گورنر-نیویارک-پر-11-خواتین-کو-ہراساں-کرنے-کے-الزامات-ثابت #Baaghi

امریکا کی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو پر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات مکمل کی جا چکی ہیں تحقیقات میں ان کو قصور وار قرار پایا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : الجزیرہ کے مطابق ریاستی اٹارنی جنرل کی پانچ ماہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اینڈریو کومو نے وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور 11 خواتین کو ہراساں کیا ہے-


ریاستی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز

نیو یارک اٹارنی نے کہا کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گورنر اینڈریو کومو نے نیویارک کے موجودہ اور سابقہ ​​ملازمین کو ناپسندیدہ اور غیر رضامندی سے چھونے میں مشغول اور جنسی نوعیت کے متعدد اشتعال انگیز تبصرے کر کے جنسی طور پر ہراساں کیا ۔ جنرل لیٹیا جیمز نے کہا۔

معید یوسف نے جوبائیڈن انتظامیہ سے شکوہ کیا کہ وہ عمران خان کوفون کیوں نہیں…

جیمز نے منگل کو ایک میڈیا کانفرنس کو بتایا ، "آزاد تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گورنر کوومو نے متعدد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا ، جن میں سے بہت سی نوجوان خواتین تھیں –

جبکہ گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کسی کو غیر مناسب انداز میں نہیں چھوا، جو پیش کیا جا رہا ہے حقائق اس سے بہت مختلف ہیں۔

قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے نیم برہنہ حالت میں لڑکا لڑکی کا فوٹو شوٹ ،ذمہ دارکون؟

اس معاملے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے گورنر اینڈریو کومو کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں گورنر کو استعفیٰ دینا چاہئے۔


غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گورنر نیویارک نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے جبکہ سینیٹ میجارٹی لیڈر چک شومر سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ نے بھی گورنر کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی ائیرلائن پی آئی اے اور پاکستان کے سب سے بڑے بنک حبیب بنک کے در میان معاہدہ طے…

Leave a reply