fbpx

گورنر پنجاب سے کمشنر لاہور کی ملاقات

گورنر پنجاب سے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ملاقات ہوئی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چوہدری محمدسرور کو مختلف امور بارے بر یفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے کورونا کیخلاف کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی کاوشوں کو سراہا۔ چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 26 ہزار سے زائد کورونا کے مر یض ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ عوام کی لاپروائی سے کورونا میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے حالات بے قابو ہوسکتے ہیں۔ کورونا ایس اوپیز پر کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ہسپتالوں کو مزید دبائو سے بچانے کیلئے کورونا ایس او پیز پر سوفیصد عمل کرنا ہوگا۔ بزنس کیمونٹی اور تاجروں سمیت سب کو کورونا کیخلاف ملکر جنگ لڑنی ہے۔ کورونا سے بچائو کے لیے حکومتی ایس اوپیز پرعملددرآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جارہا ہے۔ محمد عثمان نے بتایا کہ میں خود بھی روزانہ شہر کے مختلف مقامات کے دورے کر کے اقدامات کا جائزہ لیتاہوں اور کورونا ویکسی نیشن کیلئے 50 سے 59 سال کے افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سے شروع ہو چکی ہے۔ کمشنر لاہور نے گور نر پنجاب کو بر یفنگ دی کے مکمل طور پر میرٹ اور شفاف طر یقے سے شہریوں کو ویکسی نیشن لگا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.