وزیر خارجہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
38

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات، دوران ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کرونا عالمی وبائی چیلنج سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غیر فطری اور مصنوعی اتحاد کی قلعی کھل چکی، پی ڈی ایم کا شیرازہ بہت جلد بکھرنے کو ہے ، باشعور عوام نے پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں اور جلسے جلوس کی احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا

کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ، وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کرونا ویکسین کے حصول کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا

Leave a reply