گورنرقندھارکی نگران وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ امور پر اتفاق
اسلام آباد میں افغان وفد کی قیادت کرنے والےگورنر قندھار ملا شیرین اخوند نے وفد کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر گفتگو ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، افغان وفد نے پاک افغان جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر قندھار اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی، گورنر قندھار اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس کے حکام کی وزیر خارجہ جلیل جیلانی سے ملاقات بھی ہوئی۔
FM @JalilJilani received Mullah Shirin, Governor of Kandahar today.
He reaffirmed Pakistan’s commitment to continued engagement & mutually beneficial ties with Afghanistan.
The two sides agreed to continue high-level engagement and dialogue to further strengthen bilateral… pic.twitter.com/nzkiyohfcl
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) January 3, 2024
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاک افغان سرحد پر نقل و حمل کے لائحہ عمل کو مربوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک افغان دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان نے افغان سے بات چیت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا، گورنر قندھار ملا شیریں اخوند اور ایم آئی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کو سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان وفود نے دو طرفہ تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔