گورنرسندھ کے دیئے گئے 1 ارب کے تعمیر و مرمت کا پہلا پیکیج مکمل

0
29

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے دیئے گئے 1 ارب کے تعمیر و مرمت کا پہلا پیکج مکمل ہوگیا، مارچ میں سینیٹ الیکشن کے بعد مزید 5 ارب کے منصوبے گورنر ریلیف پیکج سے شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ 1 ارب کے پیکج سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج سسٹی کی بحالی اور پانی کی بوسیدہ لائنوں کی مرمت کے لئے 18 جون 2020ء کو یہ کام شروع ہوئے تھے جو گزشتہ ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔ تعمیر و مرمت کے کاموں میں شاہراہ اورنگی اور شاہراہ قذافی پر سیوریج سسٹم کی بحالی اور گلشن اقبال میں شبیر احمد عثمانی روڈ کی توسیع اور سیوریج سسٹم کی فراہمی کے کام شامل تھے۔

Leave a reply