گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلئے نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

0
58

گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیئے گئے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ نےگورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کےلیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کوبھجوائے ہیں وزیرا عظم سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے ناموں میں سابق صدر نیشنل بینک ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج حسین، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید، ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک محمد اشرف خان کا نام بھی گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں کسی گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے ایک نام کی منظوری دے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سابق گورنر کے مطابق کیبنٹ ڈویژن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے گورنر کی تقرری دو ایک روز میں کابینہ کے ارکان میں سرکولیٹ کرے گی۔

وزارت خزانہ کی خواہش ہے کہ کسی ماہر اقتصادیات کو گورنر اسٹیٹ بینک لگانا چاہئے تاکہ وہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کو بخیرو خوبی مکمل کرائے‘ ویسے بھی ملک و قوم کو سنگین اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے-

جبکہ دوسری طرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ میں آئی ایم ایف کے دباؤ پر پی ٹی آئی حکومت نے جو ترامیم کی ہیں اُن کے نتیجے میں گورنر اسٹیٹ بینک آل پاورفل بنا دیا گیا ہے اور وہ وفاقی حکومت کا مرہون منت نہیں ہے‘ اپنے تمام فیصلے حکومتی ہدایت کی بجائے آئی ایم ایف کے اصولوں پر کرے گا پی ٹی آئی نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کی معیاد آئی ایم ایف کے کہنے پر تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی ہے۔

Comments are closed.